پرینکا چوپڑا بھی ’ڈیپ فیک‘ ٹیکنالوجی کا شکار ہو گئیں

پرینکا چوپڑا نے اپنی نئی ہالی وڈ فلم کا اعلان کر دیا

ممبئی: رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے بعد بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ پرینکا چوپڑا بھی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہو گئیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پرینکا چوپڑا کے پُرانے انٹرویو کی ویڈیو کو ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا۔ ویڈیو میں وہ کسی برانڈ کی تشہیر پر بات کر رہی ہیں۔

جعلی ویڈیو میں پرینکا چوپڑا کے چہرے کو نہیں بلکہ آواز کو ایڈٹ کیا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ وہ ایک برانڈ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنی سالانہ کمائی بھی بتا رہی ہے۔

اس سے قبل رشمیکا مندانا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کی بھی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے اس ٹیکنالوجی کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے۔

ڈیپ فیک ویڈیو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ میڈیا کی ایک قسم ہے جو جعلی ویڈیوز بنانے کیلیے تیار کی جاتی ہے۔

ویڈیو میں کسی کے چہرے یا آواز کو کسی دوسرے شخص کی مشابہت سے تبدیل کرنا شامل ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جیسے اصل ویڈیو میں موجود شخص کچھ کہہ رہا ہے یا کر رہا ہے۔

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی نے گمراہ کن یا من گھڑت مواد بنانے کیلیے اس کے ممکنہ غلط استعمال کے بارے میں خدشات پیدا کیے۔