روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ اور اس سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر نہ صرف سیاست دان بلکہ فنکاروں نے بھی آواز بلند کرنا شروع کر دی ہے۔
بالی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی اپنی لاجواب اداکاری سے نام بنانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے یوکرین کے بچوں کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی ہے۔
پریانکا چوپڑا نے اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال (یونیسف) کا لنک شیئر کرتے ہوئے لوگوں کو یوکرینی بچوں کے لیے عطیات دینے کی درخواست کی ہے۔
View this post on Instagram
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیش پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ یوکرین میں جو صورتِ حال سامنے آ رہی ہے وہ خوفناک ہے، بے گناہ لوگ اپنی اور پیاروں کی زندگیوں کے خوف میں مبتلا ہیں جب کہ مستقبل قریب کی غیر یقینی صورتِ حال سئ نکلنے کی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ جدید دنیا میں یہ اس طرح کے تباہ کن موڑ تک کیسے بڑھ جا سکتا ہے تاہم یہ ایک نتیجہ خیز لمحہ ہے جو پوری دنیا میں گونجے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس جنگ زدہ علاقے میں آپ اور میرے جیسی معصوم جانیں رہ رہی ہیں، ان لوگوں کی مدد کرنے کے طریقے کے بارے میں میرے بائیو میں لنک پر مزید معلومات ہیں۔