ممبئی: بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شامی بچوں کے کیمپ کے دورے پر تنقید کرنے والے بھارتیوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے 12 سال تک بھارت میں فلاحی کام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا جو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر بھی ہیں انہوں نے دو روز قبل شامی جنگ سے متاثر ہوکر اردن پہنچنے والے مہاجرین بچوں سے ملاقات کی اور اُن کے ساتھ کافی وقت گزارا۔
پریانکا کے دورے کا مقصد مہاجر کیمپ میں مقیم شامی بچوں کی تعلیم اور دیگر مسائل تھا، بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر تصاویر بھی شیئر کیں جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں جنگ سے متاثرہ بچوں کے لیے اپنے دلوں کو کھولنا ہوگا۔
شامی بچوں سے اظہار یکجہتی بھارتی فلم ڈائریکٹر رویندرا گوتم سے بالکل برداشت نہ ہوئی اور انہوں نے پریانکا کو کہا کہ ’بھارت کے دیہی علاقوں کا بھی دورہ کریں جہاں بچے غذا کی کمی کا شکار ہیں اور اچھی خوراک کے منتظر ہیں‘۔
پڑھیں: پریانکا چوپڑا شامی جنگ سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے سرگرم
پریانکا نے رویندرا کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں بھارت میں یونیسیف کے ساتھ 12 سال تک کام کرتی رہی ہوں اور دیہی علاقوں کے دورے کیے، مگر آپ یہ بتائیں کہ مسٹر رویندا آپ نے آج تک کون سا فلاحی کام کیا؟‘۔ پریانکا نے شامی بچوں سے موازنہ کرنے پر کہا کہ ’آخر کیوں ایک بچے کا مسئلہ دوسرے سے علیحدہ ہوتا ہے؟‘۔
Ive worked w/ @UNICEFIndia for 12 yrs&visited many such places. What have u done @RavindraGautam_ ?Y is 1 childs prob less imp than another? https://t.co/GaxeKyXDrK
— PRIYANKA (@priyankachopra) September 10, 2017
یاد رہے کہ شام میں جاری جنگ کے باعث ہزاروں خاندانوں نے اپنی جانیں بچانے کے لیے مختلف ممالک کے مہاجر کیمپس میں پناہ لے رکھی ہے جن کے تحفظ کے لیے مختلف این جی اوز سرگرم ہیں۔