قازقستان کے کھلاڑی الیگزینڈر شکست کے بعد آپے سے باہر ہوگئے اور سارا غصہ ریکٹ پر نکال دیا۔
قازقستان کے الیگزینڈر ببلک کے خلاف فرنچ حریف گریگوری بیری پہلے سیٹ میں 6-4 کی برتری حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ ٹائی بریکر ہوا جس کے فاتح فرنچ کھلاڑی قرار پائے۔
بیری نے تیسرے سیٹ میں ان پر 6-0 کی برتری حاصل کرلی۔
شکست کے بعد الیگزینڈر غصے میں آگئے اور ایک دو نہیں اپنے تین ریکٹ توڑ ڈالے یہ سارا واقعہ دیکھ کر تماشائی بھی شور مچانے لگے۔
The TRIPLE 😳😳😳#OSDF23 @OpenSuddeFrance pic.twitter.com/vTsNeFVJcA
— Tennis TV (@TennisTV) February 8, 2023
واضح رہے کہ ٹینس پلیئر کی جانب سے شکست کے بعد یا پوائنٹ ضائع ہونے پر ریکٹ توڑنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح کی ویڈیوز سامنے آتی رہی ہیں۔