کراچی: قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس کل طلب کر لیا، قائم مقام اسپیکر نے آغا سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے.
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس 22 فروری کو بلانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ اور نیب حکام کو تحریری طور پرآغا سراج کو لانے کے احکامات جاری کر دیے.
پروڈکشن آرڈرنیب حکام کو ارسال کر دیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے ہوگا.
پیپلز پارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم
آغاسراج کی گرفتاری کے معاملے میں آج پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.
پیپلزپارٹی نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کر لیا، پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس میں حکمت عملی طے کرے گی، گرفتاری کے خلاف پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد لانے کا فیصلہ کیا ہے.
پیپلزپارٹی نے مذمتی قرارداد کی حمایت کے لئے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کے وزرا اور سینئررہنما اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کریں گے، پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس 23 فروری کو طلب کیا گیا ہے.
آغا سراج درانی کی گرفتاری کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
پنجاب اسمبلی میں آغا سراج درانی کے خلاف مذمتی قرار داد جمع کروا دی گئی.
قرارداد کے مطابق نیب اہل کاروں نےسراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا، سراج درانی کے گھر میں گھس کر چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی.