اسلام آباد: پاک بحریہ نے یوم بحریہ پر آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہوئی نئی ڈاکیومنٹری ’ضربِ آب‘ ریلیز کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ضربِ آب بحری دفاع کے لیے تشکیل دی جانے والی اسپیشل فورس اور میرینز پر بنائی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکیومنٹری آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپورعکاسی کرتی ہے، پیشہ ورانہ قابلیت اور خطرات سے نمٹنے کے مظاہرے اس ڈاکیومنٹری کا حصہ ہیں۔
Promo of #PakNavy documentary "Zarb-e-Aab”.
The Documentary is a depiction of professional & operational capabilities of Special Force & Marines to face & fight any adversaries while defending the Maritime Frontiers. https://t.co/ByqniegshR#PakistanNavyDay pic.twitter.com/8rHKJd1Ato— Rear Admiral M Arshid Javed DGPR Navy (@dgprPaknavy) September 7, 2019
واضح رہے کہ جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شان دار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کا دن یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔
آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں آٹھ ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں یومِ بحریہ آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
آج پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خصوصی پیغام میں کہا کہ 8 ستمبر ہماری بحری تاریخ کا سنہری باب ہے، بحریہ مکمل طور پر چوکس ہے جس کا ثبوت بھارتی آب دوز کا سراغ لگایا جانا ہے، جدید بھارتی آب دوز کا سراغ لگا کر اس کے عزائم ناکام بنائے گئے۔