چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر کراچی میں کارکنان نے کن املاک کو نقصان پہنچایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی پی ٹی آئی

کراچی : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد کراچی میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے املاک کو نقصان پہنچانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

انسداددہشت گردی عدالت کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کےبعد کراچی میں جلاؤگھیراؤ کے معاملے پر پی ٹی آئی کارکنان نے کن املاک کونقصان پہنچایا ، اس حوالے سے تفصیلات جمع کرادی گئیں۔

پولیس نےفیروز آباد تھانےمیں درج مقدمےکاچالان عدالت میں جمع کرادیا، جس کے بعد انسداددہشت گردی عدالت نے ملزمان کے خلاف کیس کا چالان منظور کرلیا۔

چالان میں کہا گیا کہ حلیم عادل، راجہ اظہر ،عدیل،خرم شیر زمان ،آفتاب صدیقی سمیت 19 ملزمان مفرورہیں جبکہ حسنین ،عدنان ،عمیر یونس سمیت 27 ملزمان گرفتار ہیں۔

پولیس نے چالان میں کہا کہ شاہ نواز جدون،حلیم عادل شیخ و دیگر نے کارکنان کو اشتعال دلایا، کارکنان شاہراہوں پر نکل آئے اورکار سرکار میں مداخلت کی۔

چالان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نےسرکاری گاڑیوں،واٹر بورڈ کےباوزرزکوآگ لگائی اور مشتعل کارکنان نے پیپلز بس کو بھی نقصان پہنچایا ،