کراچی میں پراپرٹی انویسٹر کو ٹارگٹ کرکے قتل کردیا گیا

خاتون ٹیچر بونیر

کراچی: لیاری بغدادی میں پراپرٹی انویسٹر کو ٹارگٹ کر کے قتل کردیا گیا، پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ عرفان کو زمین کے تنازع پرقتل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں زمین کے تنازعے پر شہری کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بتایا کہ لیاری موسی لائن میں نامعلوم موٹر سائیکل مسلح افراد نے فائرنگ کر کے عرفان نامی شہری کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول پراپرٹی انویسٹر ہے، مقتول عرفان کی مختلف علاقوں میں زمینیں ہیں، وہ پراپرٹی میں رقم انویسٹ کرتا تھا،جس کے باعث مقتول کی زمینوں پر کچھ لوگوں سے دشمنیاں بھی چل رہی تھی۔

کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، پولیس نے کہا کہ 2 حملہ آورموٹر سائیکل پر آئے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے، فائرنگ کے واقعے میں راہگیر خاتون اور ایک شہری بھی زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے