میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نے کہا کہ کسی بھی میڈیا ورکرز کا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا آسان نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، ایک طویل مدتی پالیسی کو از سر نو ترتیب دینے کا وقت آگیا ہے۔

ڈآکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ میڈیا تنظیموں، مالکان سے مل کر تنخواہوں کا مسئلہ حل کرائیں گے، میڈیا ورکرز کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے پالیسی لا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صحافت ادارے کا روپ دھار چکی ہے جس نے تمام اداروں کو تقویت دینی ہے، صحافت کو طاقتور ادارہ بنانے کے لیے میڈیا پالیسی لا رہے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نیشنل میڈیا پالیسی صرف اشتہارات تک محدود نہیں ہوگی، صحافیوں، میڈیا ورکرز کے حقوق کو نیشنل میڈیا پالیسی میں تحفظ دیا جائے گا، ریاست،صحافت کو طاقت دینے کے لیے وزارت اطلاعات کردار ادا کرے گی۔