کراچی کے علاقے لیاری میں بجلی و گیس کی عدم فراہمی پر لیاری کے رہائشیوں نے احتجاج کیا اور ماڑی پور روڈ بلاک کر دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ماڑی پور روڈ بلاک کیے جانے کے باعث کراچی پورٹ جانے اور آنے والی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔
ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جا رہا ہے۔
ممکنہ خدشات کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ پولیس کی مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔
بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔