شاہ رخ خان کے گھر کی سکیورٹی اچانک بڑھا دی گئی

شاہ رخ خان کے گھر کی سکیورٹی اچانک بڑھا دی گئی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کے گھر منت کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے باعث سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کو اے 23 گیمز پلیٹ فارم کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا ہے اور حال ہی میں وہ اس کے اشتہار میں بھی نظر آئے۔ انہوں نے پرومو شوٹ کروایا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’چلو ساتھ کھیلیں۔‘

اس کے خلاف انٹچ یوتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے منت کے باہر احجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے اور شاہ رخ خان اس کا حصہ بن گئے۔

متعلقہ: مجھ سے میری بیوی نہیں سنبھلتی، شاہ رخ خان

انٹچ یوتھ فاؤنڈیشن نے کہا کہ ان اشتہارات میں مشہور اداکار اور اداکارائیں کام کرتی ہیں اور وہ معاشرے کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

صدر فاؤنڈیشن کرش چندر عادل نے کہا کہ اگر کوئی آن لائن گیم کھیلتا ہے تو پولیس اس کو گرفتار کر لیتی ہے اور بالی وڈ اداکار اس کیلیے اشتہارات بنا رہے ہیں جنہیں کچھ نہیں کہا جا رہا۔

احتجاجی مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی ممبئی پولیس منت پہنچ گئی اور سُپر اسٹار کے گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا تاکہ کوئی خوشگوار واقعہ پیش نہ آ جائے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس 4 سے 5 مظاہرین کو اپنی حراست میں لیا ہے۔ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار منت کے باہر سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔