آسٹریلیا میں مظاہرین نے اسرائیلی فوج کو اسلحہ فراہم کرنے والی فیکٹری تک رسائی روک دی۔
میلبورن میں مظاہرین نے آسٹریلوی صنعت کار HTA کی ایک فیکٹری تک رسائی کو روک دیا ہے جو F-35 فوجی طیاروں کے پرزے تیار کرتی ہے جو اسرائیل کے غزہ پر فضائی حملے میں استعمال ہوتے ہیں۔
شرکأ نے ہاتھوں میں بینئر اٹھا رکھے تھے جس پر غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کے سلسلے کو بند کرنے کے نعرے درج تھے۔
Protesters blocked access to a factory of an Australian arms manufacturer that supplies parts for F-35 military jets used by Israel in its war on Gaza ⤵️ pic.twitter.com/RnPYYnezGi
— Al Jazeera English (@AJEnglish) February 2, 2024
مظاہرین نے فوری جنگ بندی کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت پر زور دیا کہ وہ نسل کشی کرنے والی اسرائیلی حکومت کو اسلحہ فراہمی روکے۔
غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے میلبورن میں ہفتہ وار احتجاجی مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔