لاہور : عوامی رابطہ مہم کے دوران حلقہ این اے 132 میں احتجاجی مظاہرین نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک لی اور نعرے لگائے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے دوران حلقہ کے عوام نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی روک لی۔
شہبازشریف کی گاڑی روکنےکاواقعہ گزشتہ رات پرانا کاہنہ مین فیروز پور روڈ پر پیش آیا ، جہاں مقامی لوگوں نے فیروزپور روڈ پرانا کاہنہ احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا۔
عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ روہی نالہ کو پکا کیا جائے، روہی نالے کی وجہ سے فیکٹریوں کاکیمیکل انڈرگراؤنڈ واٹرلیول کوخراب کر رہا ہے۔
شہباز شریف اس حلقہ این اے 132 سے رکن قومی اسمبلی تھے، مقامی لوگوں نے شہبازشریف کی آمد سے قبل راستے میں احتجاجی کیمپ لگالیا۔
شہبازشریف کی گاڑی روک کر مظاہرین کی جانب سے نعرے لگائے گئے ، جس پر شہباز شریف نے مظاہرین سےدرخواست لی اور آج ملاقات کیلئے بلالیا۔