بھارت میں مقابلوں میں شرکت کے لیے پی ایس بی کی اجازت لازمی قرار

پاکستان کی تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو بھارت میں ہونے والے کسی بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

وزیراعظم آفس کی خصوصی ہدایت پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بھارت میں مقابلوں میں شرکت کے لیے پی ایس بی کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔

موجودہ سکیورٹی صورتحال میں قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو کسی بھی ایونٹ میں شرکت کے لیے کمٹمنٹ سے روک دیا۔

نوٹیفکیشن بتایا گیا ہے کہ  پی ایس بی کےساتھ مشاورت کے بغیر کوئی بھی فیڈریشن بھارت میں مقابلوں پر حامی نہیں بھرے گی۔