پنجاب سیف سٹیز اتھارتی اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے ایک اور والدین کی گود اجڑنے سے بچا لی اور بچھڑے بیٹھے کو ماں باپ سے ملوا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے کوٹ لکھپت تھانے کی حدود سے 8 سالہ عبدالرحمان لاپتہ ہوا تھا جس کی گمشدگی کی اطلاع 15 پر پر کال کے ذریعے دی گئی تھی۔
دوسری جانب ایمرجنسی ہیلپ لائن پر تھانہ مغل پورہ سے ایک بچے کے ملنے کی اطلاع بھی موصول ہوئی۔ سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے دونوں کالز کا موازنہ کیا اور دونوں میں ایک ہی بچے کے ہونے کی تصدیق کی۔
اے ایس پی سدرہ نے بتایا کہ دونوں معلومات ایک جیسی ہونے کی بنا پر پولیس کے ذریعے بچے کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر سیکڑوں بچوں کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔