لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے کمنٹیٹر اور ماہرین کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کمنٹیٹر میں رمیز راجا، ڈینی موریسن، مائیکل سلاٹر اور ایلن ولکنز شامل ہیں۔
پی سی بی کے مطابق آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا گریم اسمتھ، کیپلز ویسلز اور بازید خان بھی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
پی ایس ایل سیزن فور کے ماہرین میں عامر سہیل، بریڈ ہوگ اور شان ٹیٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پریزنٹرز میں فخر عالم، ایرن ہولینڈ اور زینب عباس شامل ہیں۔
Backing the commentators with expert opinion would be former Pakistan captain Aamer Sohail and Australian duo of @Brad_Hogg and @shaun_tait32. @erinvholland will join @ZAbbasOfficial and @falamb3 on the panel of presenters.
More 👉 https://t.co/5d5dbT1Kjj pic.twitter.com/AdIYat0RFU— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 30, 2019
مزید پڑھیں: پی ایس ایل فور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشلز کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے آفیشلز کا اعلان کیا تھا، سری لنکا کے روشن مہانامہ، محمد انیس اور جاوید ملک میچ ریفری ہوں گے، رچرڈ ایلنگ ورتھ، مائیکل گلف، احسن رضا، شاہ زیب رضا، آصف یعقوب، طارق رشید امپائر پینل میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔
پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔
لاہور میں ہونے والے میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے جبکہ 7، 10، 13 اور 15مارچ کو میچز کراچی میں ہوں گے۔ پی ایس ایل فور کا فائنل 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔