لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل فائیو میں ڈنک ببل چیلنج کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ڈنک ببل چیلنج کا آغاز کیا گیا ہے، فاسٹ بولر حسن علی نے بین ڈنک کی طرح ببل پھلانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے آپ کو ببل گم کھاتے ہوئے ایک ویڈیو بنانی ہوگی اور اس ویڈیو میں آپ کو بھی بین ڈنک کی طرح ببل سے غبارا بنانا ہوگا۔
شائقین ڈنک کی طرح ببل پھلا کر اپنی ویڈیوز ہیش ٹیگ ’ڈنک ببل چیلنج‘ کے ساتھ اپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
Fast bowling superstar Hasan Ali is the first player to take part in the #DunkBubbleChallenge.
Do you think you can blow a bigger bubble? Make a video and upload it with the hashtag to take part! pic.twitter.com/MHPB3fCpx5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2020
ڈنک ببل گم چیلنج میں پی ایس ایل کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فاسٹ بولر حسن علی یہ چیلنج کررہے ہیں لیکن وہ اس چیلنج کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ بین ڈنک نے ایک ہی اننگز میں کراچی کنگز کے خلاف 12 چھکوں کا ریکاڈ بنایا تھا اس سے قبل انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پہلے میچ میں 8 چھکے اور دوسرے میچ میں 10 چھکے لگائے تھے۔
یاد رہے کہ بین ڈنک کا کہنا تھا کہ چیونگم کھانے میں کچھ خاص نہیں ہے، میں بس گراؤنڈ کے اندر پرسکون رہنے کی کوشش کرتا ہوں، اسے شاید ویڈیوز میں زیادہ دکھایا جارہا ہے۔
بین ڈنک کا کہنا تھا کہ ببل گم بری عادت ہے، مجھے اسے روکنا چاہئے لیکن میں صرف پرسکون رہنے کے لیے ایسا کرتا ہوں تاکہ جو ٹارگٹ ہے اس پر فوکس کرسکوں۔