پی ایس ایل 7 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

Image

پاکستان سپرلیگ7 ایونٹ کا فائنل27 فروری کو کھیلاجائےگا۔ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنٹری 24 اور ‏‏25فروری کو ہو گا۔

Image

پلیئرزکی ڈرافٹنگ 12دسمبرکو لاہور ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی۔ آصف علی، حارث رؤف اور محمدرضوان ‏پلاٹینیم کیٹگری کاحصہ بن گئے ہیں جب کہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹگری کاحصہ ہوں گے۔

Image