پی ایس ایل 8: کیرون پولارڈ کو جرمانہ ہوگیا

لاہور: کیرون پولارڈ کو لاہور قلندرز کے بیٹر کو پویلین جانے کا اشارہ کرنا مہنگا پڑگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایکشن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کھلاڑی کیرون پولارڈ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سرزنش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب ایک بیان میں کہا گیا کہ ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر نے ہفتے کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد انہیں ایسے اشارے کیے جس سے بیٹر کی جانب سے ’جارحانہ ردعمل‘ دیکھنے کو مل سکتا تھا۔

پی سی بی کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم میں پیش آئے واقعے کے بعد کیرون پولارڈ نے میچ ریفری محمد جاوید ملک کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کر لیا ہے۔

کیرون پولاڈ کے خلاف شکایت آن فیلڈ امپائرز مارٹن سیگرز اور فیصل آفریدی اور تھرڈ امپائر احسن رضا اور فورتھ امپائر شوزب رضا کی کی جانب سے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گذشتہ میچ میں ملتان سلطانز کے آل راؤنڈر پولارڈ نے اپنی ہی گیند پر لاہور قلندرز کے کھلاڑی عبداللہ شفیق کا کیچ تھاما تھا اور انہیں پویلین جانے کا اشارہ کیا تھا۔