ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر انجرڈ، ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان

پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز کی ٹیم کو قلندرز سے شکست کے بعد ایک اور دھچکا لگ گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی انجری کا شکار ہوگئے ہیں ان کی دائیں ہاتھ کی انگلی فریکچر ہوگئی۔

انجری کے باعث شاہنواز ڈاہانی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ کو متبادل کے طور پر تیار رہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے محمد رضوان کی ملتان سلطانز کو ایک رن سے شکست دی تھی۔

فاسٹ بولر شاہنواز ڈاہانی نے ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔