پی ایس ایل 9 ڈرافٹ: کراچی کنگز نے ٹم سائیفرٹ کو چُن لیا

ٹم سائیفرٹ

پی ایس ایل 9 ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ کو چُن لیا ہے۔

پی ایس ایل 9 ڈرافٹنگ میں 22 ممالک کے 485 کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں اور تمام ٹیمیں 18، 18 کھلاڑیوں کا اسکواڈ مکمل کررہی ہیں۔

ملتان سلطانزکےعلاوہ پی ایس ایل نائن کیلیے تمام ٹیموں نے 8، 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھا۔ نئے سیزن کے لیے فرنچائز 18 رکنی اسکواڈ مکمل کریں گی۔

پی ایس ایل 9 کے لیے پاکستانی کرکٹ اسٹارز کے علاوہ 46 اوورسیز کھلاڑیوں نے پلاٹینیم اور 76 نے ڈائمنڈ کٹیگری میں رجسٹریشن کرائی۔

کراچی کنگز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ٹم سائیفرٹ کو منتخب کیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ کو منتخب کرلیا ہے۔

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کے ڈینئل سیمس اور آل راؤنڈر محمد نواز کو منتخب کیا ہے