لاہور: پی ایس ایل سیزن 9 کے پلیئر ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ایس ایل 9 کے پلیئر ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلا انتخاب کرے گی جبکہ کراچی کنگز کا دوسرا نمبر ہوگا۔
دوسرے راؤنڈ میں کراچی کنگز کا پانچواں اور تیسرے راؤنڈ میں چوتھا نمبر ہوگا۔
پلیئر ڈرافٹ کے چوتھے پک میں کراچی کنگز کا تیسرا نمبر پر ہوگا جبکہ چھٹی پک میں کراچی کنگز ساتویں پک میں کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔
پی ایس ایل 9 کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا۔
HBL PSL 9 Draft
Pick Order in actionAre you prepared for the ultimate cricket showdown… who will be the game-changer this season?? #HBLPSLDraft #HBLPSL9
Read more here: https://t.co/3WdXmaTuMi pic.twitter.com/zwYsIgJ4CB
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 20, 2023
اس سے قبل پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے عمادوسیم کی پلاٹینم کیٹیگری برقرار ہے۔ ٹاپ آرڈر بیٹر طیب طاہر کی گولڈ کیٹیگری میں ترقی ہوئی ہے وہ گزشتہ سیزن سلور کیٹیگری میں تھے۔
نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم ایمرجنگ کیٹیگری سے ترقی کرکے گولڈ کیٹیگری میں شامل ہوئے ہیں۔ شعیب ملک اور محمد عامر ڈائمنڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
قاسم اکرم، طیب طاہر، محمدموسیٰ، عامریامین، شرجیل خان، حیدرعلی، میر حمزہ گولڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔
عاکف جاوید، محمد عمر اور کراچی کنگز کے محمد اخلاق بھی سلور کیٹیگری میں شامل ہیں۔ عرفان خان نیازی اورفیصل اکرم اس سیزن میں بھی ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل ہیں۔