پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز کے کھلاڑی شاہنواز دھانی اور ڈیوڈ ولی نے قوالی نائٹ میں رنگ جمادیا۔
گزشتہ روز کے میچ سے قبل میزبان ٹیم نے پیر کی شب نجی ہوٹل میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا جس میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہنواز دھانی اور برطانیہ سے آنے والے آل راونڈر ڈیوڈ ولی کو قوالی نائٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=evTK9X4xERQ
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی کو جب قوالی سمجھنے میں مشکل پیش آئی تو شاہنواز دھانی نے ان کی مدد کی اور انہیں قوالی کے بول بھی سکھائے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ولی شاہنواز دھانی کے ساتھ ’اللہ ھو، اللہ ھو‘ گنگنا رہے ہیں، اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔