دبئی : پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی رنگا رنگ ڈرافٹنگ کی تقریب آج شام دبئی میں ہوگی، پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کس ٹیم کا کون اسٹار بنے گا؟ فیصلہ آج ہوگا۔
پاکستان سپر لیگ کے چاہنے والوں کو دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا بے صبری سے انتظار ہیں، پی ایس ایل کی پانچ ٹیمیں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ کیٹگریز سے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
.@realshoaibmalik will be there at @thePSLt20 Draft 2016 in Dubai on 19th of October representing #KarachiKings pic.twitter.com/JhByIUzxFY
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) October 17, 2016
.@henrygayle will be there at @thePSLt20 Draft 2016 in Dubai on 19th of October representing #KarachiKings pic.twitter.com/QXhMqcNyLS
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) October 18, 2016
کھلاڑی بھی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کیلئے پرجوش ہیں، پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز سے کھلاڑیوں کا چناؤ ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو1 لاکھ سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز تک معاوضہ دیا جائیگا۔
دنیا کے نامور کھلاڑیوں کو نیلامی کیلئے پیش کیا جائے گا، ڈرافٹنگ کی تقریبآج دبئی میں ہورہی ہے جبکہ ایونٹ آئندہ سال فروری میں یو اے ای میں ہوگا۔
پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق لاہور قلندرز ہر ڈرافٹ میں پہلی باری حاصل کرے گا، کراچی کنگز دوسری پک میں کھلاڑی کا انتخاب کرے گا، پشاور زلمی تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے اور اسلام آباد یونائیٹڈ پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا چناؤ کرے گی۔
Here is the #HBLPSLDraft Pick Order!
ONLY 1 DAY LEFT! The #JourneyToHBLPSL starts tomorrow. pic.twitter.com/4PpZWVkQna— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) October 18, 2016
پی ایس ایل ڈرافٹنگ تقریب میں چار سو چودہ کھلاڑی آج ڈرافٹنگ کیلئے پیش کئے جائیں گے، پانچوں ٹیمیں کھلاڑی برقرار بھی رکھ سکتی ہیں اور دوسری ٹیموں سے ٹریڈ بھی کرسکتی ہیں اور نیلامی میں حاصل بھی کرسکیں گی۔
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ڈرافٹنگ سے قبل ہی کراچی کنگز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کے بڑے بڑے نام شامل ہوگئے، پچھلے ایڈیشن کے چھ کھلاڑیوں کے علاوہ تین نئے اسٹارز بھی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ ڈرافٹنگ میں مزید نئے نام کراچی کنگز کا حصہ بنیں گے۔
#KKReset List of Players We Have So Far In #KarachiKings, Stay Tuned For More Updates. #PSLDraft #DilonKeBadshah pic.twitter.com/jPZVuJKw2s
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) October 18, 2016
ٹی ٹوئنٹی اسپشلسٹ کرس گیل کراچی کنگز کی جانب سے چوکوں چھکوں کی برسات کریں گے، گریٹ سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا بھی سب سے بڑی ٹیم کے سپر اسٹارز میں شامل ہیں، بیک ٹو بیک تین سینچریاں بنانے والے بابر اعظم بھی کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔
کراچی کنگز میں اسپیڈ گن محمد عامر تو ہیں ہی جبکہ شیر، شعیب ملک ، اور سہیل خان بھی شامل ہیں، گھومتی گیندوں سے کھلاڑیوں کو چکرا دینے والے عماد وسیم اور روی بوپارہ بھی ٹیم کا حصہ ہے شامل ہیں۔
کراچی کنگز اسکواڈ مکمل کرنے کیلئے انیس اکتوبر کو ہونے والی ڈرافٹنگ میں مزید کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔
مزید پڑھیں : کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کی سب سے مہنگی اور مقبول ٹیم کراچی کنگز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کھلاڑی کی کھوج کا آغاز کیا تھا، جس میں سابق کپتان راشد لطیف، جلال الدین، اقبال قاسم اور سلیم یوسف ٹرائلز میں بہترین کھلاڑیوں کو چنا، جو آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں حصہ لینے کا موقع پائیں گے۔