پی ایس ایل فور: ڈرافٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا

پی ایس ایل سیزن فور

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ سیزن فور کیلئے تمام فرینچائز کے اسکواڈ مکمل ہوگئے، ٹیموں نے ڈرافٹنگ میں اکیسویں کھلاڑی اور متبادل کا انتخاب کرلیا۔

کراچی کنگز نے لیفٹ آرم اسپنر عمر خان کو اضافی کھلاڑی کے طور پر منتخب کرلیا، ملتان سلطانز نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کی جگہ آ ندرے رسل کو شامل کرلیا۔

آندرے فلیچر پشاور زلمی اور ڈیون اسمتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے جلوے بکھیریں گے، ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ اے بی ڈی ویلیئرز، کارلوس برتھ ویٹ، کورے اینڈرسن، ہارڈیس ولجوائن اور ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

تمام فرینچائز کے اسکواڈ تیار ہوگئے، شائقین کو اب مقابلے کا انتظار ہے۔

پی ایس ایل فور: افتتاحی تقریب اور میچز کی ٹکٹیں فروخت کے لیے پیش

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے شیڈول کا اعلان کیا جاچکا ہے، پی ایس ایل کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے 17 مارچ تک ہوگا۔

پی ایس ایل فور کے 4 میچز ابو ظبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی میچز ہوں گے۔ آخری 8 میچز پاکستان میں ہوں گے جن میں 3 میچ لاہور اور 5 میچ کراچی میں ہوں گے۔