پی ایس ایل 8: لاہور میچ سے متعلق اہم اعلان

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا پہلا کوالیفائز راؤنڈ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول کے مطابق ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں کشیدگی اور خرابی حالات کی وجہ سے پی ایس ایل 8 کے کوالیفائرز کا انعقاد غیر یقینی کا شکار ہوگیا تاہم پی ایس ایل کی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اس حوالے سے شائقین کو اچھی خبر دی ہے۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطان کے درمیان پہلا کوالیفائر راؤنڈ شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی دو ٹاپ ٹیموں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کوالیفائر میچ آج کھیلا جائے گا۔

کوالیفائر کی فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں جائے گی، جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلمینیٹر کے ونر سے مقابلہ کرے گی۔