پی ایس ایل 4 : دوسرا مرحلہ مکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سرفرازی، کراچی کنگز کا شاندار کم بیک

ابوظہبی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز نے ایونٹ میں شاندار کم بیک کیا۔

تفصیلات کے مطابق چودہ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے میں شائقین کو عمدہ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچز میں کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس نے ایونٹ کو مزید پرجوش بنایا، تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے ناقابلِ یقین کیچز پکڑے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 4: پہلا مرحلہ مکمل، گلیڈی ایٹرز سرفہرست، نئے باؤلرز کا جادو چل گیا

کراچی کنگز کے بلے باز کولن انگرام نےایک روز قبل کھیلے جانے والے میچ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تاریخی اننگز کھیلی اور تیز ترین سنچری اسکور کرکے ٹیم کو شاندار کم بیک کروای۔

دوسرے مرحلے میں اے بی ڈی ویلیئرز اور پولارڈ نے بھی شاندار چھکے مارے جبکہ ابوظہبی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز نے اننگز کی آخری گیند پر شاندار چھکا لگا کر اختتام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کولن انگرم کی سنچری، کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فتح‌ کو بریک لگادیا

تمام ٹیموں کے کھلاڑی ابوظہبی سے دبئی روانہ ہوگئے جہاں وہ ایک روز آرام کریں گے اور پھر کل یعنی 26 فروری سے ایونٹ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ 6 ، 6 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر لاہور قلندرز اور کراچی کنگز چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور پانچویں جبکہ ملتان سلطانز چھٹی پوزیشن پر ہے۔