نسیم شاہ نے سالگرہ کے دن تباہی مچا دی

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ نے طوفانی بولنگ سے سالگرہ کا دن یادگار بنا دیا۔

15فروری 2003 کو پیدا ہونے والے نسیم شاہ آج اپنی 19 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے پی ایس ایل 7 میں پشاور زلمی کے خلاف آج کی پہلی گیند پر خطرناک بلے باز زازئی کو یارکر مار کر پویلین کی راہ دکھائی۔

اسی اوور کی تیسری گیند پر انگلینڈ کے جارحانہ بلے باز لیونگٹسن کو شاندار بولڈ کر کے صفر پر ڈریسنگ روم بھیج دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز لیونگسٹن گیند کو سمجھ ہی نہ پائے اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تعریفی کلامات شیئر کیے ہیں۔

نسیم شاہ دنیا کے دوسرے کم عمر ترین فاسٹ بولر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹیں لینے کا حاصل اپنے نام کیا۔