پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 419 پر بند ہونے کا نیا ریکارڈ بن گیا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 703 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 39 ہزار 901 رہی۔
بازار میں آج 62 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے 34 ارب 67 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 124 ارب روپے بڑھ کر 16 ہزار 629 ارب روپے ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو پیسے مہنگا ہوکر 284 روپے 97 پیسے ہوگیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی ڈالر کا ریٹ 284 روپے 95 پیسے تھا۔