پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 43 ہزار کا ہندسہ عبور کرگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 984 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج مارکیٹ میں 37 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 43 ہزار 281 پوائنٹس رہی۔
مجموعی طور پر 484 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 239 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 217 میں کمی ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔