پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا

اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے آج ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 46 ہزار 81 پوائنٹس کی بلند سطح پر ٹریڈ ہوا، اختتام پر انڈیکس میں 558 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

100 انڈیکس ایک لاکھ 45 ہزار 647 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، مارکیٹ میں 55 ارب روپے مالیت کے 71 کروڑ حصص کے سودے ہوئے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 487 کمپنیوں میں شیئرز کا کاروبار ہوا، 221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 235 میں کمی ہوئی۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 2 ہزار 51 پوائنٹس کے مجموعی اضافے سے ایک لاکھ 45 ہزار 88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز حصص بازار میں 78 کروڑ شیئرز کے سودے 52 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 234 ارب روپے بڑھ کر 17343 ارب روپے رہی۔