پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 826 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا اور 826 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی دیکھی گئی، بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ تینتیس ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

آٹھ سو چھبیس پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ بتیس ہزار پانچ سو چھہتر پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوران کاروبار ایک ہزا ستترپوائنٹس تک کمی دیکھی گئی۔ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے انویسٹرز  نے منافع کمانے کے لیے حصص کی فروخت کی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی رہی۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 11 پیسے بڑھ کر 284 روپے 47 پیسے ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کا ریٹ 284 روپے 36 پیسے تھا۔