کرونا وائرس کا خوف ختم، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 11 ارب روپے کا کاروبار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں چار روز بعد مثبت کاروبار ہوا اور 100 انڈیکس میں 475 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچپسی ظاہر کی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے یعنی جمعرات کے دن چار روز بعد انڈیکس منفی زون میں داخل ہوا اور انڈیکس 475 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار 382 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران 11 ارب 61 کروڑ 88 لاکھ 393 مالیت کے 24 کروڑ 18 لاکھ 13 ہزار 700 شیئرز کی لین دین ہوئی۔

تصویر بشکریہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج

مارکیٹ میں 353 کمپنیوں کے شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 228 کی قیمتوں میں اضافہ، 109 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 16 کی پوزیشن مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹیں مندی کا شکار ہیں، اسی باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی رواں ہفتے مندی کے بادل چھائے رہے تھے۔

معاشی تجزیہ کاروں نے کاروباری سرگرمی میں تیزی کو مثبت قرار دیتے ہوئے اسے اچھی علامت بھی قرار دیا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 2265 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی جس کے بعد سرمایہ کاروں نے لین دین میں محتاط رویہ اختیار کرلیا تھا۔