ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بحال ہوگی؟ پی ٹی اے نے بتادیا

ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بحال ہوگی؟ پی ٹی اے نے بتادیا

کراچی : پاکستان میں انٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال کب بہتر ہوگی؟ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ صورتحال پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا نیا بیان سامنے آگیا، جس میں ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی کی بنیادی وجہ میرین کیبلزکی خرابی قرار دیا گیا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پرپاکستان کوجوڑنےوالی7بین الاقوامی سب میرین کیبلزمیں سے2خراب ہیں، ایس ایم ڈبلیو4سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ سب میرین کیبل اے اے ای1کی مرمت کردی گئی ہے،پ اے اے ای1کی مرمت سےانٹرنیٹ کی موجودہ صورتحال میں بہتری آئےگی۔