سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی بندش پر پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف آگیا۔
ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میٹا کو عالمی سطح پر بندش کا سامنا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی صارفین بھی متاثر ہوئے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/facebook-messenger-and-instagram-are-down/
ترجمان نے کہا کہ صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام، میسنجرلاگ ان اور پرفائلز تک رسائی میں مشکلات ہیں۔
دوسری جانب سروسز ڈاؤن ہونے پر فیس بک انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ سائٹ میں تکنیکی خرابی کےباعث فیس بک ڈاؤن ہوا، صارفین پریشان نہ ہوں مسئلہ جلدحل ہو جائےگا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں میٹا سروسز فیس بک، انسٹا، میسنجر ڈاؤن، اکاؤنٹس سائن آؤٹ ہو گئے تھے۔ فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو سیشن ایکسپائرڈ کا نوٹس موصول ہوا تھا۔
صارفین کا فیس بک اور انسٹا اکاؤنٹ سائن ان نہیں ہو پا رہا تھا۔