اسلام آباد : پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اسامہ کے والد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے، خدارا اپنی اولاد پر نظر رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایکٹویسٹ کے والدین نے عوام کے نام درد بھرے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی ہمارے بچوں کا مستقبل تباہ کر رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن اسامہ کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا اسامہ جو کہ یونیورسٹی کا طالبعلم ہے اور پی ٹی آئی کا سرگرم رکن تھا، 9 مئی کے واقعات کے بعد اپنے بچے کو سمجھایا یہ لوگ ملک،اداروں کیخلاف ہیں۔
والد کا کہنا تھا کہ آئندہ میرا بچہ اسامہ کسی بھی پارٹی کا حصہ نہیں بنے گا ،میں آپ لوگوں کو بھی بتانا چاہتا ہوں خدارا اپنی اولاد پر نظر رکھیں، نظررکھیں کل کو کوئی بھی بچہ ملک اور اداروں کیخلاف سازش میں شامل نہ ہو۔
پی ٹی آئی ایکٹویسٹ کے والدین نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا دیا۔