اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی کو اس کا مینڈیٹ واپس دیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور لطیف کھوسہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی طرف لے جائیں گے۔
علی محمد خان نے کہا کہ فتح مکہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اسی کے مطابق چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو شخص 200 دن سے جیل میں ہے اس کا پیغام ہے انتقام نہیں چاہتا، قوم نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر آزاد امیدواروں کو ووٹ دیا۔
علی محمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے حق کی بات کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات۔۔ علی محمد خان نے تفصیلات بتا دیں#ARYNews pic.twitter.com/MSItsU72hK
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) February 17, 2024
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سینئر قانون دان لطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر کے بیان سے بات واضح ہوگئی مینڈیٹ چرایا گیا ہے، پہلے ملک کو لوٹا اور اب مینڈیٹ بھی چرانا شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاج کو جس طرح روکا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا مینڈیٹ واپس کریں تاکہ ملک میں سیاسی استحکام آئے، عوام نے واضح پیغام دیا بانی پی ٹی آئی غدار نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہ جمہوریت اور نہ ریاست چل سکتی ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔