تحریک انصاف کا وفد آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کرے گا۔
ترجمان جماعت اسلامی قیصرشریف کے مطابق پی ٹی آئی وفد کی جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات شام 7بجے ہو گی، دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کی ملاقات میاں اسلم کےگھر ہو گی۔
لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کا وفدملاقات کرے گا جب کہ جماعت اسلامی وفدمیں میاں اسلم ، عنایت اللہ خان شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی کے 3 رکنی وفد کی سربراہی اسدقیصر کریں گے اور وفد میں عامرڈوگر اور بیرسٹرسیف شامل ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس میں دونوں پارٹیوں نے اتفاق رائے کیا تھا کہ 8 فروری کو ہونے والے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔