پی ٹی آئی کی اے پی سی، اپوزیشن لیڈر خیبر پختونخوا ڈاکٹر عباداللہ کا بڑا بیان سامنے آگیا

بھارت کے ساتھ سیز فائر ہوگیا تو آپس میں بھی ہونا چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پشاور: تحریک انصاف کی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں شرکت کریں گی یا نہیں، اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا عباداللہ کا بیان سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کل کےپی حکومت کے تحت ہونے والے کُل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ نے کہا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے کل اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے غیرسنجیدہ ہیں۔

قائد حزبِ اختلاف کےپی نے کہا کہ صرف ایک میز پر بیٹھنے سے مسائل حل نہیں ہوتے، عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی، پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ

ڈاکٹرعباداللہ کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر آگے کا لائحہ عمل طے کریں گی، حکومت کا ہر فورم پر غیرسنجیدہ رویہ قابل افسوس ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کی کُل جماعتی کانفرنس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے بیان میں کہا کہ کے پی حکومت کی اے پی سی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے پیپلزپارٹی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔

محمد علی شاہ باچا کے مطابق کے پی حکومت کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس صرف دکھاوا ہے۔

https://urdu.arynews.tv/kpk-all-parties-conference/