بیرسٹر گوہر نے نواز شریف سے مذاکرات کے سوال پر کیا کہا؟

بیرسٹر گوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نواز شریف سے مذاکرات کے سوال کا جواب دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی صورتحال اور مہنگائی بہت زیادہ ہے، صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے عوام کو ریلیف ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر پلان ہونا چاہیے کہ شاہ خرچیوں کو کنٹرول کیا جائے۔

صحافی نے سوال کیا کہ نواز شریف بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، کیا کہیں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ نواز شریف کے ساتھ مذاکرات دیکھیں گے۔

علاوہ ازیں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل معروت کا مسئلہ پارٹی بہت جلد خوش اسلوبی سے حل کرلے گی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ڈائیلاگ ہونے چاہئیں ڈیل نہیں ہوگی، ڈائیلاگ ملک کی خاطر کررہے ہیں ذاتی مفاد کے لیے نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کا بیان اس بات کا اعتراف ہے کہ پی ٹی آئی کی فتح حقیقت ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں کیوں معافی مانگوں مجھ سے معافی مانگی جائے۔