تحریک انصاف پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کی خوشی میں آج رات جشن منائے گی

لاہور : تحریک انصاف آج پرویزالہی کے وزیراعلی بننے پر یوم تشکرمنائے گی، جشن میں 40 فٹ لمبے خصوصی بلےکی رونمائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننےکی خوشی میں آج رات لبرٹی چوک میں جشن منایا جائے گا۔

جشن میں 40 فٹ لمبے خصوصی بلےکی رونمائی کی جائے گی، بلےپر عمران خان کی پر کشش تصاویر بنائی گئی ہیں۔

گذشتہ روز چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کھلاڑی اورعوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکل آیا تھا۔

شہریوں نے حمزہ شہباز کی حکومت کے خاتمے پرخوشی کا اظہارکیا اور عمران خان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

پنجاب کے ہر شہرمیں زبردست جشن منایا گیا جبکہ کوئٹہ، کراچی، سکھرمیں عوام نے بھنگڑے ڈالےاور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

بنی گالاپربھی جشن ہوا جبکہ وزیراعلٰی پنجاب بننے پر چوہدری پرویزالہی کے گھر پر عید کا سماں نظر آیا۔

تحریک انصاف کے دفترمیں بھی رہنما اورکارکنان کی خوشی دیدنی تھی، فیصلے پردفتر پارٹی نعروں سے گونج اٹھا۔