‘بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا دی اکانومسٹ میں مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا’

مرتضیٰ سولنگی دی اکانومسٹ میں مضمون

اسلام آباد : نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اعتراف کیا کہ دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والا مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے بانی پی ٹی آئی کے اپنے مضمون کے حوالے سے اعتراف کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’نیم خواندہ‘ اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعتراف کیا دی اکانومسٹ میں مضمون انہوں نے نہیں لکھا، مضمون آرٹیفشل انٹیلی جنس سے تیار کیا تھا۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ بیرسٹرگوہرخان نے ریاست ، امریکامخالف مواد کی توثیق نہیں کی، کچھ نیم خواندہ اینکرزاور دی اکانومسٹ فریب کاری پرشادیانےبجارہےہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل میں ایک 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس اور توشہ خانہ ریفرنس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ دی اکانومسٹ آرٹیکل AI تیار کیا گیا تھا۔