پی ٹی آئی کا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے تحریک اعتماد کے معاملے پر ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کے اجلاس بلانے سے متعلق رولنگ جاری کردی ہے، راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ رولنگ کے مطابق گورنر وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے لیے اجلاس نہیں بلاسکتے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ رولنگ کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کے اقدام کی قانونی حیثیت ختم ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ نے 21 دسمبر کو اجلاس بلانے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے جبکہ ووٹنگ سے قبل ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا۔

یہ پڑھیں: اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا

واضح رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اجلاس جمعہ کی دوپہر تک ملتوی کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی تھی، اپوزیشن اراکین نے اسمبلی اجلاس شروع ہوتے ہی کورم کی نشاندہی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ق) کیساتھ مل کر تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے، فواد چوہدری

کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس پہلے تو 5منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا تھا اس موقع پر پی ٹی آئی رکن راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے حاضری لگائی لیکن وہ ایوان کی کارروائی کا حصہ نہیں بننا چاہتی۔

بعد ازاں اسپیکر کی جانب سے وقت گزرنے کے بعد باوجود کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا تھا۔

مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی اجلاس آئندہ تین ہفتے تک ملتوی ہونے کا عندیہ

اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ آج ہونے والا اجلاس شاید دو سے تین ہفتے تک کیلئے ملتوی کردیا جائے۔

ایک سوال کے جواب میں سبطین خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جو مرضی کہیں ہم نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔