لاہور : پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل گانا بنانے والے ڈی جےگڈو نےنواز شریف کیلئےنغمہ تیارکرلیا، دونوں ڈی جے اب 21 اکتوبرکو مینار پاکستان میں نغموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن مہم اور جلسوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے نغموں کی تیاری جاری ہے ، پی ٹی آئی کیلئےنغمے تیار کرنے والے اب ن لیگ کے نغمے تیار کریں گے۔
ڈی جے ولی سنز اور ڈی جے قیصر ندیم گڈو نے مینار پاکستان میں 10بکروں کاصدقہ دیا ، دونوں ڈی جے اب ن لیگ کیلئے کام کریں گے۔
پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل گانا بنانے والے ڈی جےگڈو نےنواز شریف کیلئےنغمہ تیارکرلیا، دونوں ڈی جے اب 21 اکتوبرکو مینار پاکستان میں نغموں کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
خیال رہے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف دبئی میں اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے گھر مقیم ہیں، وہ گزشتہ روز سعودی عرب سے دبئی پہنچے تھے، حسین نواز اورحسنین ڈار بھی ان کے ساتھ ہیں۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کل دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم خصوصی طیارے سے پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔