اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کا علی امین کو مشورہ

علی امین گنڈاپور اشتہاری ہیں جو پورے اسلام آباد میں پھر رہے ہیں

بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا کہہ دیا، اگر معاملات نہیں سنبھال سکتے تو مستعفی ہوجائیں۔

بانی پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کےپی علی امین کو مستعفی ہونے کا کہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ اگر علی امین گنڈاپورمعاملات نہیں سنبھال سکتے تومستعفی ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور سمیت 18 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا حکم

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اپنی بہن کو ہدایت کردی ہے کہ علیمہ خانم سیاست سے دور رہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ میرے بیٹے پاکستان مجھ سے ملنے آنا چاہتے ہیں، کبھی نہیں کہا کہ میرے بیٹے پاکستان آکر احتجاج کی قیادت کریں۔

https://urdu.arynews.tv/imran-khan-qasim-suleman-telephone-02-aug-2025/