اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان کا کہنا ہے کہ کس جماعت میں جانا ہے آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا تاہم یہ ایک عارضی انتظام ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی نے واضح بتا دیا ممبران کس جماعت میں جاسکتے ہیں، تاکہ پی ٹی آئی کی خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کا تحفظ کیا جا سکے۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کس جماعت میں جانا ہے آج پارٹی قیادت کی جانب سے مطلع کر دیا جائے گا، کسی بھی جماعت میں جانا ایک عارضی انتظام ہے، جیسے ہی بّلا واپس ملتا ہے پی ٹی آئی ممبران واپس اپنی جماعت میں ہوں گے۔
اڈیالہ جیل میں @ImranKhanPTI صاحب نے ملاقات کے دوران واضح طور پہ یہ بتا دیا ہے کہ کس جماعت میں @PTIofficial کے ممبران جا سکتے ہیں تاکہ تحریک انصاف کی خواتین کی مخصوص اور اقلیتی نشستوں کا تحفظ کیا جا سکے اور معزز منتخب ممبران قومی و صُوبائی اسمبلی کو خرید و فروخت کے گھناؤنے کھیل…
— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 17, 2024
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی خرید و فروخت کے گھناؤنے کھیل سے بچ سکیں۔
انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نےسختی سے حکم دیا ہے پارٹی قیادت انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تاکہ جلد از جلد انٹراپارٹی الیکشن کرائیں تاکہ بلا واپس مل سکے،سب تحریک انصاف امیدواروں کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں موجود ہے ، ہم تحریک انصاف کے ممبر ہیں اور اسی جماعت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔
علی محمد خان نے مزید کہا کہ انتخابی نشان بلا چھین کر ہمیں جبراً آزاد الیکشن لڑنے پرمجبور کیا گیا لیکن ہم تحریک انصاف میں تھے ہیں اوررہیں گے۔