تحریک انصاف نے سینیٹ انتخاب پر فیصلے کا اختیار وزیراعلیٰ کو دیدیا

صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے سینیٹ  انتخاب پر فیصلے کا اختیار وزیراعلیٰ کو دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد معاون خصوصی سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں جس کا اچھا نتیجہ نکلے گا امید ہے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن بھی مثبت کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کا ضمیر جاگ گیا تو حکومتی ووٹ 92 سے 95 اور 100 بھی ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں ن لیگ اور جےیوآئی نے اقلیتی نشست کا فیصلہ قرعہ اندازی کی جگہ افہام و تفہیم سے طے کر لیا۔

ن لیگ اقلیتی نشست کیلئے قرعہ اندازی سے دستبردار ہو گئی جس کے بعد نشست جمعیت علما اسلام کو مل گئی۔

لیگی رہنما امیرمقام کا کہنا ہے کہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نےدونوں پارٹیوں کی مشاورت سے کیا، ن لیگ اپوزیشن کی بڑی پارٹی ہوتے ہوئے بلامقابلہ انتخابات کیلئے قربانی دےرہی ہے۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ افہام و تفہیم سے فیصلہ کیا گیا تاکہ کےپی پرخریدو فروخت کا الزام ختم ہو جائے۔