پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی آئینی ترمیم

پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخاب پر الیکشن کمیشن کی انکوائری کو چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عزیر بھنڈاری کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جب کہ پی ٹی آئی دفترپرچھاپےکےدوران ضبط سامان واپس نہ کرنے کا اقدام بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کاپی ٹی آئی کےساتھ رویہ متعصبانہ ہے لہذا الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا جائے۔