اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 23 جولائی کو سماعت کرے گا جس کے لیے پی ٹی آئی اور دیگر کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی الیکشن پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے سوالات پر کمیشن کو مطمئن کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مخصوص نشستوں سے متعلق اہم کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے کبھی نہیں کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں ہے بلکہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی ہے اور اس کا نام بھی سیاسی پارٹیوں کی فہرست میں موجود ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا نام الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے، الیکشن کمیشن نے کسی فیصلے کی غلط تشریح نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو درست قرار نہیں دیا، انٹرا پارٹی الیکشن درست نہ ہونے پر بلے کا نشان لیا گیا، الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 215 کے تحت بلے کا نشان لیا۔