مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کو 80 روز کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے وہ جیل سے رہائی کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کے استقبال کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی تاہم وہ ان سے ملے بغیر ہی گھر کی جانب روانہ ہوگئے۔
علی محمد خان سے میڈیا کے نمائندوں نے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ نہیں رکے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر کے حکم پر انہیں تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 9 جون کو علی محمد خان کو مردان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد اینٹی کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔